پختونخوا کے نوجوانوں میں آج کروڑوں روپے کی رقم تقسیم کریں گے، عثمان ڈار

57
حکومت نے ملک سے بے روزگاری کے خاتمے کیلئے کامیاب نوجوان اور کامیاب سکلز سکالر شپ جیسے پروگرام متعارف کرائے ہیں، معاون خصوصی عثمان ڈار کی پی ٹی وی سے گفتگو

اسلام آباد۔16دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ پختونخوا کے نوجوانوں میں آج کروڑوں روپے کی رقم تقسیم کریں گے، روزگار کی فراہمی کیلئے کامیاب جوان حکومت فلیگ شپ منصوبہ ہے، حکومت نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کیلئے وسائل مہیا کرے گی۔ بدھ کو اپنے بیان میں انہوں نے وزیراعظم کے نوجوانوں کے لئے روزگار اور کاروبار کے مواقع بڑھانے کے پلان پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں میں دو ارب روپے کی تقسیم کا عمل مکمل ہوگیا ہے جبکہ 2021 تک مزید 15 ارب تقسیم کرنے کا ہدف ہے۔ وفاقی حکومت نے کامیاب جوان پروگرام کے تحت رقم کی تقسیم میں تیزی لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ خیبر پختونخوا کے نوجوانوں میں رقم کی تقسیم کا آغاز آج بدھ سے ہو گا۔ وزیراعظم عمران خان آج بدھ کوپشاور میں نوجوانوں کو رقوم کے چیک تقسیم کریں گے۔ مرکزی تقریب گورنر ہاوس میں ہوگی، گورنر شاہ فرمان اور وزیراعلی محمود خان شریک ہوں گے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار پشاور کی تقریب میں خصوصی طور پر شریک ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پختونخوا کے نوجوانوں میں آج کروڑوں روپے کی رقم تقسیم کریں گے۔ روزگار کی فراہمی کیلئے کامیاب جوان حکومت فلیگ شپ منصوبہ ہے۔ حکومت نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کیلئے وسائل مہیاکرے گا۔ انہوں نے کہا کہ 10 لاکھ نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی ہمارا پہلا ہدف ہے۔۔وزیراعظم کا منصوبہ ملکی نوجوانوں کی ترقی میں سنگ میل ثابت ہوگا۔ عثمان ڈار نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر میرٹ اور شفافیت پر 100 فیصد عملدرآمد ہوا ہے۔