31.6 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 19, 2025
ہومقومی خبریںپرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان سے ترکیہ...

پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان سے ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اوگلو کی ملاقات

- Advertisement -

اسلام آباد۔10اپریل (اے پی پی):پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان سے پاکستان میں ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اوگلو نے نتیجہ خیز ملاقات کی۔ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان بہتر تعاون اور نوجوانوں پر مبنی اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں روایتی سفارتی تعلقات سے بالاتر ہوکر پاکستان اور ترکیہ کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات پر زور دیا گیا۔

جمعرات کو وزیراعظم یوتھ پروگرام سے جاری کردہ بیان کے مطابق بات چیت کے دوران، سفیر نذیر اوگلو نے نوجوانوں کے تبادلوں اور تعاون کے امکانات پر روشنی ڈالی اور ترک طلباء کے لیے پاکستان کی ممتاز یونیورسٹیوں میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے مواقع پر زور دیا۔ انہوں نے تباہ کن زلزلے کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ ترکیہ پر شکریہ ادا کیا اور اسے دونوں ممالک کے درمیان یکجہتی کا ثبوت قرار دیا۔

- Advertisement -

چیئرمین یوتھ پروگرام رانا مشہود نے کہا کہ پاکستان ترکیہ کے طلباء کو مکمل فنڈڈ وظائف کی پیشکش کرے گا جس سے مضبوط تعلیمی روابط کی راہ ہموار ہوگی۔ انہوں نے دونوں ممالک کے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے ترکیہ کی مہارت اور شرکت کی دعوت دیتے ہوئے نیشنل یوتھ کونسل آف پاکستان میں بھی تعاون کی خواہش ظاہر کی۔ملاقات میں میڈیا اور کھیلوں میں تعاون کا بھی جائزہ لیا گیا۔

دونوں فریقوں نے مشترکہ منصوبوں پر گہری دلچسپی کا اظہار کیا جو ثقافتی اور عوام کے درمیان روابط کو مزید مضبوط کریں گے۔ سفیر نذیر اوگلو نے کہا کہ یہ کوئی سفارتی رشتہ نہیں ہے، ہم بھائی ہیں جوتعلقات کے گہرے احساس پر مبنی پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات کی اہمیت کو واضح کرتا ہے۔

چیئرمین یوتھ پروگرام نے ترکیہ کے ساتھ تعلقات کو گہرا کرنے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اس طرح کے اقدامات سے نوجوانوں کے لیے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور دونوں ممالک کے درمیان تاریخی بھائی چارہ مضبوط ہوگا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=580320

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں