پرامن اور ترقی پسند معاشرے کے لئے انسانی حقوق اور پسماندہ طبقات کے تحفظ کو یقینی بنانا ہوگا، شازیہ مری

234
Shazia Murry

کراچی ۔10دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ شازیہ عطا مری نے کہا ہے کہ پرامن اور ترقی پسند معاشرے کے لئے انسانی حقوق اور پسماندہ طبقات کے تحفظ کو یقینی بنانا ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر ٹوئیٹر پیغام میں کیا ہے ۔ وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ آج 10 دسمبر دنیا بھر میں انسانی حقوق کے عالمی دن کے طور پرمنایا جارہا ہے اور پاکستان میں بھی انسانی حقوق کے حصول کی جدوجہد جاری ہے۔

شازیہ مری نے مزید کہا ہے کہ پرامن و ترقی پسند معاشرے کے لئے آزادی اظہار،مذہب اور عقیدے،خواتین اور بچوں کے حقوق اور پسماندہ طبقات کے تحفظ کو یقینی بنانا ہوگا۔