13.2 C
Islamabad
بدھ, فروری 26, 2025
ہومقومی خبریںپرتگال کے سفیر کی مینجنگ ڈائریکٹر اے پی پی سے ملاقات، خبروں...

پرتگال کے سفیر کی مینجنگ ڈائریکٹر اے پی پی سے ملاقات، خبروں کے تبادلے کے لئے تعاون پر تبادلہ خیال

- Advertisement -

اسلام آباد۔25فروری (اے پی پی):پاکستان میں پرتگال کے سفیر فریڈریکو سلوا نے قومی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کے مینیجنگ ڈائریکٹر محمد عاصم کھچی سے منگل کو یہاں ملاقات کی اور دونوں ممالک کے سرکاری خبررساں اداروں کے درمیان خبروں کے تبادلے کے حوالے سے تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر پرتگال کے سفیر نے دونوں ممالک کے درمیان تعلیم، فن و ثقافت، سیاحت، کاروبار اور ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) اور پرتگال کی قومی خبررساں ایجنسی "لوسا” کے مابین خبروں کے تبادلے کے معاہدے سمیت متعدد شعبوں میں تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ سفیر فریڈریکو سلوا نے کہا کہ یہ میڈیا اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کا دور ہے اور دونوں سرکاری خبررساں اداروں کو ایسی خبروں اور معلومات کے تبادلے پر تعاون کرنا چاہیے جو دونوں ممالک کے عوام کے لیے فائدہ مند ہو۔

- Advertisement -

انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ دونوں ممالک کے پاس عوامی روابط کو فروغ دینے سمیت ایک دوسرے کے ساتھ شیئر کرنے کے لیے بہت کچھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مواصلاتی رابطے ، میڈیا، ثقافت، کاروبار، سیاحت سمیت مختلف شعبوں میں مستقبل کے روابط کی راہ ہموار کریں گے جس سے دونوں ا قوام کو مزید قریب لایا جا سکے گا۔ ملاقات میں اے پی پی کے مینیجنگ ڈائریکٹر محمد عاصم کھچی نے پرتگالی سفیر کو یقین دلایا کہ دونوں ممالک کے عوام کے فائدے کے لیے خبروں کے شعبے میں تعاون کے لئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کا عمل تیز کیا جائے گا۔

سفیر فریڈریکو سلوا کے ہمراہ پرتگالی مصنفہ اور صحافی ٹیریسا نکولائو بھی تھیں جو 22 سے 27 فروری تک پاکستان کے دورے پر ہیں۔ اس موقع پر ٹیریسا نکولائو نے پاکستان میں اپنی مصروفیات کے بارے میں بتایا کہ وہ پاکستان میں بہترین وقت گزار رہی ہیں ، انہوں نے لاہور میں ایک ادبی میلے اور اسلام آباد میں دیگر تقریبات میں شرکت کی۔ انہوں نے پاکستان کی متنوع اور بھرپور ثقافت اور مصالحہ دار اور لذیز روایتی کھانوں کی خو ب تعریف کی۔ ٹیریسا نکولائو نے پاکستان کے متنوع ثقافتی و ادبی ورثے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے ثقافت کے ذریعے دونوں دوست ممالک کے عوام کو جوڑنے کے لیے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت پر زور دیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=566117

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں