لزبن ۔ 28 نومبر (اے پی پی)پرتگال کے قومی بینک کے سربراہ ذاتی اثاثے ظاہر کرنے کے مطالبے پر عہدے سے مستعفی ہوگئے۔فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق پرتگال کے قومی بینک ” کائیکسا گیرل ڈی ڈیپازٹوس “ کے بورڈ کے چیئرمین انٹونیو ڈومنگوز پر گزشتہ ایک ہفتے سے دباﺅ تھا کہ وہ اپنے ذاتی اثاثے ظاہر کریں تاہم انھوں نے اس کے بجائے عہدے سے مستعفی ہونے کو ترجیح دی تاہم ان کا کہنا تھا کہ دسمبر کے آخر تک وہ اس عہدے پر کام کرتے رہیں گے۔ادھر حکام نے انٹونیو ڈومنگوز کے اس فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔انھوں نے کہا کہ وہ اس عہدے کیلئے انٹونیو کے متبادل کے نام سے دستاویزات جلد یورپی حکام کے پاس جمع کرا دیں گے