پرویز رشید کی مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد حنیف عباسی سے گفتگو

367

موجودہ جمہوری حکومت نے ملک میں کھیلوں کو فروغ دینے کا تہیہ کر رکھا ہے، کھیلوں کی سرگرمیاں نوجوانوں کی جسمانی اور ذہنی صحت کیلئے ضروری ہیں
وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید کی مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد حنیف عباسی سے گفتگو

اسلام آباد ۔07 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ موجودہ جمہوری حکومت نے ملک میں کھیلوں کو فروغ دینے کا تہیہ کر رکھا ہے، کھیلوں کی سرگرمیاں نوجوانوں کی جسمانی اور ذہنی صحت کیلئے ضروری ہیں۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کو یہاں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد حنیف عباسی سے ملاقات کے دوران کہی۔ محمد حنیف عباسی نے وفاقی وزیر کو حال ہی میں راولپنڈی میں ہونے والے چیف منسٹر ٹی ٹونٹی کرکٹ پریمیئر لیگ 2015-16ءانٹر یونین کونسلز مقابلہ کی ایک شیلڈ پیش کی۔ یہ ٹورنامنٹ آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداءکی یاد میں منعقد کیا گیا۔