پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کرکٹ ٹورنامنٹ کا دوسرا رائونڈ (کل) شروع ہو گا

131

راولپنڈی۔13جنوری (اے پی پی):پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کرکٹ ٹورنامنٹ کا دوسرا رائونڈ (کل) بروز منگل شروع ہو گا اور مختلف وینیوز پر چار میچ کھیلے جائیں گے۔پی سی بی کے مطابق ایشال ایسوسی ایٹس اور غنی گلاس کی ٹیموں کے درمیان چار روزہ میچ نیشنل بنک اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔

او جی ڈی سی ایل اور ایس این جی پی ایل کی ٹیمیں یو بی ایل سپورٹس کمپلیکس میں آمنے سامنے ہوں گی۔ایچ ای سی اور کے آر ایل کے درمیان میچ این بی پی سپورٹس کمپلیکس میں کھیلا جائے گا جبکہ سٹیٹ بینک اور پی ٹی وی کی ٹیمیں سٹیٹ بینک اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔