راولپنڈی۔5مئی (اے پی پی):پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ میں (کل) بروز پیر کو آخری تین لیگ میچ کھیلے جائیں گے ، پہلا میچ واپڈا اور پی ٹی وی، دوسرا میچ ایس این جی پی ایل اور ایچ ای سی جبکہ تیسرا میچ غنی گلاس اور اسٹیٹ بینک کے درمیان کھیلا جائے گا ، پی سی بی کے زیر اہتمام پریذیڈنٹ کپ کے دلچسپ مقابلے راولپنڈی اور اسلام آباد میں جاری ہیں ، ٹورنامنٹ میں پیر کے روز پہلے میچ میں واپڈا اور پی ٹی وی کی ٹیمیں راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی ،
دوسرا میچ ایس این جی پی ایل اور ایچ ای سی کے درمیان شعیب اختر اسٹیڈیم ، راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرے میچ میں غنی گلاس اور اسٹیٹ بینک کی ٹیمیں ڈائمنڈ گراؤنڈ ، اسلام آباد میں آمنے سامنے ہوں گی ، پی سی بی کے مطابق 21 لیگ میچوں کے بعد ٹاپ چار ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی ، ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل 9 مئی ، دوسرا سیمی فائنل 10 مئی جبکہ فائنل 12 مئی کو کھیلا جائے گا ، ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 25 لاکھ روپے کی انعامی رقم رکھی گئی ہے ، فاتح ٹیم کو ٹرافی کے ساتھ 15 لاکھ روپے ملیں گے ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=462897