پریمیئر لیگ،مانچسٹر سٹی نے چیلسی کو ہرا دیا

188

لندن۔6جنوری (اے پی پی):انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں مانچسٹر سٹی نے سخت مقابلے کے بعد چیلسی کی ٹیم کو 0-1گول سے شکست دے دی، یہ مانچسٹر سٹی کی لیگ میں 12ویں فتح ہے۔ ریاض مہریز نے ایک گول کر کے مانچسٹر سٹی کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے انگلینڈ میں جاری ہیں۔

سٹامفورڈ برج، لندن میں کھیلے گئے میچ میں مانچسٹر سٹی اور چیلسی کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں میچ کے پہلے ہاف پر دونوں ٹیموں کے درمیان دفاعی کھیل کی وجہ سے مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ دوسرے ہاف میں مانچسٹر سٹی کے ریاض مہریز نے 63 ویں منٹ میں ایک گول کر کے اپنی ٹیم کو چیلسی کے خلاف 0-1 گول کی برتری دلا دی جو میچ کے اختتام پر برقرار رہی۔ اس کامیابی کے ساتھ ہی مانچسٹر سٹی کی لیگ میں 12 فتوحات ہوگئی ہیں اور وہ 39 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر دوسرے نمبر پر ہے۔