پر امن ماحول میں صاف شفاف انتخابات کا انعقاد نگران حکومتوں کی اولین زمہ داری ہے۔علی مردان ڈومکی کا اجلاس سے خطاب

125
۔علی مردان ڈومکی ک
پر امن ماحول میں صاف شفاف انتخابات کا انعقاد نگران حکومتوں کی اولین زمہ داری ہے۔علی مردان ڈومکی کا اجلاس سے خطاب

کوئٹہ۔ 19 اگست (اے پی پی):نگران وزیراعلی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا ہے کہ پر امن ماحول میں صاف شفاف انتخابات کا انعقاد نگران حکومتوں کی اولین زمہ داری ہے،پولیس لیویز اور قانون نافذ کرنے والے دیگر ادارے انتخابات کے لیئے پرامن ماحول کا قیام یقینی بنائیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے ہفتے کو وزیراعلی سیکرٹریٹ میں امن امان کی صورتحال کا جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں چیف سیکریٹری ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ آئی جی پولیس ڈی آئی جی ایف سی ڈی آئی جی پولیس ڈی جی لیویز اور انٹیلجنس اداروں کے حکام نے شرکت کی جبکہ ڈویژنل کمشنروں ریجنل پولیس افسران کی بزریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ اور آئی جی پولیس کی اجلاس کو امن امان کی مجموعی صورتحال اورڈویژنل کمشنرز اور آر پی اوز نے اجلاس کو امن امان پر بریفنگ دی۔اجلاس کو سیکورٹی چیلنجز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر بھی بریفنگ دی گئی۔

نگران وزیراعلی میر علی مردان ڈومکی نےاجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئینی تقاضے کے عین مطابق وفاق اور صوبوں میں نگران حکومتیں قائم ہو گئی ہیں،سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے ادارے مستعد متحرک اور فعال کردار ادا کریں اور اس ضمن میں قانون نافذ کر نے والے اداروں کے درمیان مربوط کوآرڈینیشن اور معلومات کے تبادلے کا موثر نظام قائم کیا جاۓ۔نگران وزیراعلی نے ہدایت کی کہ پولیس اور لیویز دہشت گردی کے ساتھ ساتھ عمومی جرائم کے خاتمے کے زریعہ عوام میں احساس تحفظ پیدا کریں اور قومی شاہراہوں کی سیکیورٹی میں اضافہ کر کے مسافروں کو تحفظ فراہم کیا جا ئےۓ۔

انھوں نے کہا کہ جیل اصلاحاتی عمل پر تیز رفتاری سے کام کرتے ہوئے حتمی شکل دی جاۓ،بلوچستان کے عوام محب وطن اور اپنے اداروں کا احترام کرنے والے لوگ والے ہیں ۔نگران وزیراعلئ نے کہا کہ عوام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔پولیس اور لیویز کی پیشہ ورانہ مہارت میں اضافہ اور کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

نگران وزیراعلئ نے کہا کہ پاک فوج پولیس لیویز اور ایف سی کی قربانیوں سے امن قائم ہوا ہے،امن کے لیے دی جانے والی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔پولیس اور لیویز فورس کی مکمل سرپرستی کرتے ہوئےۓ انکی ضروریات پوری کی جائینگی ۔ نگران وزیراعلئ نے کہا کہ سیکیورٹی اداروں کے انتظامی امور میں میرٹ یقینی بنائیں گے اور کوئی غیر ضروری دباؤ نہیں آنے دینگے۔اپنے مینڈیٹ کے مطابق بلوچستان میں انتخابات کے انعقاد کے لیۓ پر امن اور سازگار ماحول کا قیام یقینی بنائینگے۔