30.5 C
Islamabad
جمعرات, مئی 15, 2025
ہومعلاقائی خبریںپسرور، مسافر بس و موٹرسائیکل کے تصادم سے نوجوان جاں بحق

پسرور، مسافر بس و موٹرسائیکل کے تصادم سے نوجوان جاں بحق

- Advertisement -

سیالکوٹ۔14 مئی (اے پی پی):سیالکوٹ میں تیز رفتار مسافر بس اور موٹر سائیکل کے تصادم سے نوجوان موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق سیالکوٹ کی تحصیل پسرور بڈیانہ روڈ پر تیز رفتار مسافر بس نے موٹرسائیکل سوار کو ٹکر مار دی ،جس کے نتیجے میں 23 سالہ موٹرسائیکل سوار محمد بلال ولد محمود موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 ٹیم نے جائے حادثہ پہنچ کر ضروری کارروائی کے بعد نعش کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=596904

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں