- Advertisement -
سیالکوٹ۔17 اپریل (اے پی پی):سیالکوٹ میں ڈمپر کی ٹکر سے 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق سیالکوٹ کی تحصیل پسرور کے علاقے بڈیانہ سٹاپ کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل پر سوار 50 سالہ خاتون رحمت بی بی اور 21 سالہ نوجوان حمزہ کو کچل ڈالا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع پر ریسکیو کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر ضروری کارروائی کے بعد نعشوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=583667
- Advertisement -