پشاور،مون سون بارشوں کے پیش نظر پی ڈی ایم اے کا ضلعی انتظامیہ باجوڑ، ساؤتھ وزیرستان اور مالاکنڈ کےلیے مزیدامدادی سامان ارسال

152
NDMA
NDMA

پشاور۔ 07 اگست (اے پی پی):پراونشل ڈیزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) خیبرپختونخوا نے مون سون بارشوں کے پیش نظرضلعی انتظامیہ باجوڑ، ساؤتھ وزیرستان اور مالاکنڈ کےلیے مزیدامدادی سامان ارسال کردیا۔تفصیلات کے مطابق امدادی سامان میں فیملی سائز ٹینٹس، سنڈبیگز، ایمرجنسی سرچ لائٹس،کچن سیٹ،ٹینٹس، پیڈسٹل پنکھے، فرسٹ ایڈ باکسز، حفظان صحت کٹس، بالٹیاں، مچھردانیاں، جیری کینز اور سولر لیمپس سمیت دیگرچیزیں بھی شامل ہیں۔

امدادی سامان کسی بھی ناخوشگوارصورتحال میں متاثرین کو فوری طور پر دیا جاسکے گا۔ڈایکٹر جنرل پی ڈی ایم اے جنت گل آفریدی کے مطابق دیگر اضلاع کو پہلے ہی سامان بھیجاجاچکا جبکہ 14حساس اضلاع میں فوری کوآرڈینیشن اوررسپانس کےلیےنمائندوں کوتعینات کردیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان اضلاع میں نوشہرہ، صوابی، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، چارسدہ، ڈی آئی خان، شانگلہ، دیراپر، چترال اپر، چترال لوئر، کوہستان اپر، کوہستان لوئراورپشاورشامل ہیں۔نمائندے ضلعی انتظامیہ، لائن ڈیپارٹمنٹس اورپی ڈی ایم اے کےساتھ رابطے میں رہیں گے ۔