پشاور۔ 13 ستمبر (اے پی پی): ایجوکیشن ٹیسٹنگ اینڈ ایویلیوایشن ایجنسی (ایٹا) نے میڈیکل انٹری ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) 2023 کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔
طالبہ عذرا ریاض نے 198نمبرلے کے ٹیسٹ کو ٹاپ کر لیا ہے جبکہ ٹیسٹ میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے دیگر 11کے نام بھی جاری کردیئے گئے ہیں یہ ٹیسٹ بیک وقت خیبر پختونخوا کے 11شہروں میں منعقد کیا گیا تھا
جس میں مجموعی طور پر 45ہزار 640طلبہ شریک ہوئے نتیجہ کے مطابق 110طلبہ نے 190یا اس سے زائد نمبرز لیے ہیں180سے 189کے درمیان نمبرز 1ہزار94طلبہ نے لئے ہیں جبکہ 2ہزار85طلبہ نے ٹیسٹ میں 170سے 179نمبرز لیے ہیں 2ہزار 510طلبہ نے 160سے 169نمبرز،2ہزار 985طلبہ نے 140سے 139نمبرز جبکہ 3ہزار 189طلبہ نے میڈیکل اینڈ ڈنیٹل کلجز میں داخلوں کے لیے ہونے والے ٹیسٹ میں 120سے 129نمبرز لئے ہیںنتائج کے مطابق 3ہزار 577طلبہ نے 110سے 119نمبرز جبکہ 3ہزار 781نے 100سے 109 نمبرز، 3ہزار 837طلبہ نے 90سے 99نمبرز اور 16ہزار 440طلبہ نے 89سے نمبرز حاصل کیے ہیں۔ ٹیسٹ کے لیے مجموعی طور پر 46ہزار 439طلبہ نے رجسٹریشن کرارکھی تھی جن میںسے 799طلبہ ٹیسٹ سے غیر حاضر تھے 219
طلبہ کو نقل کرنے اور ضابطوں کے خلاف ورزی پر ٹیسٹ سے باہر کیا گیا اور 45ہزار 640طلبہ ٹیسٹ میں شریک ہوئے نتیجہ 63.50فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے نتیجہ کے مطابق ٹیسٹ میں پہلی 12پوزیشنیں حاصل کرنے والے طلبہ میں عذرا ریاض نے 2سو میں 198نمبرز لے کر پورا صوبہ ٹاپ کر لیا ہے حسیب خان نے 197نمبرز، منصور خان نے 195نمبرز، شاہ فیصل خان ن بھی 195نمبرز، سید عقیل باچہ نے 195نمبرز جبکہ دیگر 6طلبہ نے194نمبر حاصل کئے ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=389989