24.3 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومضلعی خبریںپشاور، ناغے کے دن گوشت و کباب کی فروخت پر 12 افراد...

پشاور، ناغے کے دن گوشت و کباب کی فروخت پر 12 افراد گرفتار

- Advertisement -

پشاور۔ 28 ستمبر (اے پی پی):محکمہ خوراک نے ناغے کے دن گوشت اور کباب کی فروخت پر 12 افراد کو گرفتار کر کے جیل منتقل کردیا۔

سیکرٹری محکمہ خوراک ظریف المعانی اور ڈائریکٹر فوڈ یاسر حسن کی ہدایت پر راشننگ فوڈ کنٹرولر پشاور جمشید آفریدی کی نگرانی میں اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولرز تسبیح خان اور کمال احمد نے شہر کے مختلف علاقوں میں انسپکشن کی۔ ناغے کے دن گوشت اور کباب کی فروخت پر 8 قصابوں اور 4 کباب فروشوں کو گرفتار کر کے جیل منتقل کردیا۔ بعد ازاں کڈنی سینٹر میں قائم کینٹین میں نرخوں بارے آگاہی حاصل کی۔

- Advertisement -

سرکاری نرخنامے سے تجاوز کرنے پر کینٹین منیجر کو گرفتار کر کے جیل منتقل کردیا۔ راشننگ فوڈ کنٹرولر پشاور جمشید آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ناغے پر گوشت کی فروخت پر مکمل پابندی عائد ہے جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو معیاری و مقررہ نرخوں پر اشیائے خوردونوش کی فراہمی یقینی بنانا ترجیح ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=395795

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں