- Advertisement -
پشاور۔ 09 مئی (اے پی پی):وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیارولی خان نے گزشتہ روز پشاور میں پیسکو ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔
دورے کے موقع پر وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیارولی خان کو چیف ایگزیکٹیو پیسکو اختر حمید خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ لوڈ شیڈنگ سمیت عوامی شکایات اور محکمے کے نقصانات پر بریفنگ دی جبکہ لوڈ شیڈنگ اور بجلی چوری ختم کرنے کےلیے ایک جامع پلان تیار کیا گیا۔
- Advertisement -
اس موقع پر مسلم لیگ (ن) ضلع پشاور کے صدر راشد محمود خان،یوتھ صدر پشاور نیک زادہ، سابقہ پیسکو بورڈ ممبر عبدالحق ولی، سابق امیدوار صوبائی اسمبلی انجینئر عالم شریف،ضلع نوشہرہ مسلم لیگ(ن) کے جنرل سیکریٹری انجینئر محمد نہال، قاری ہلال احمد اور ایم ایس ایف کے صوبائی رہنما مدثر خان خٹک بھی موجود تھے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=594930
- Advertisement -