26.6 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںپشاور، پولیس شہداء کے بچوں کو محکمہ پولیس میں بحثیت اے ایس...

پشاور، پولیس شہداء کے بچوں کو محکمہ پولیس میں بحثیت اے ایس آئیزبھرتی کے حکمنامے جاری

- Advertisement -

پشاور۔ 23 اکتوبر (اے پی پی):پشاور، کپیٹل سٹی پولیس آفیسر قاسم علی خان نے آئی جی خیبرپختونخواہ پولیس اختر حیات خان کے احکامات کے مطابق دہشت گردی کے دوران جان کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس شہداء کے بچوں کو محکمہ پولیس میں بھرتی کے حکمنامے جاری کر دئیے ہیں۔ ملک سعد شہید پولیس لائن پشاورمیں 29 جوانوں کو اسسٹنٹ سب انسپکٹرزکے آرڈرزجاری کئے گئے۔

سی سی پی او قاسم علی خان نے بھرتی ہونے والے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس شہداء کی قربانیوں اور بہادری و شجاعت کی داستان سنہرے حروف سے لکھی جائے گی۔ انہوں نے نئے بھرتی ہوئے والے جوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ملک و قوم کی خاطر آگے آ کرجرائم کی روک تھام اور معاشرتی برائیوں کے خاتمہ میں کردارادا کریں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ پولیس شہداء نے اپنا خون بہا کر محکمہ کے وقاراورعزت میں اضافہ کیا ہے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ نئے تعینات ہونےوالے افسران پولیس کی نیک نامی اورعزت میں مزید اضافہ کا باعث بنیں گے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=516176

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں