28.2 C
Islamabad
بدھ, اپریل 23, 2025
ہومضلعی خبریںپشاورہائی کورٹ ، پی ٹی آئی رہنما ممبر قومی اسمبلی اسد قیصر...

پشاورہائی کورٹ ، پی ٹی آئی رہنما ممبر قومی اسمبلی اسد قیصر کا نام پی این آئی ایل سے نام نکالنے کے لئے دائر درخواست پر سماعت

- Advertisement -

پشاور۔ 06 مارچ (اے پی پی):پشاورہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما ممبر قومی اسمبلی اسد قیصر کا نام پی این آئی ایل سے نکالنے کے لئے دائر توہین عدالت درخواست پر سماعت کی ،کرلیا، پیر کو جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس خورشید اقبال نےدرخواست پر سماعت کی ۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا گیا کہ درخواست گزار ممبر قومی اسمبلی ہے، ان کا نام پی این آئی ایل سے نکالنے کے لئے ہم نے درخواست دائر کر رکھی ہے ، درخواست گزار عمرہ کے لئے جانا چاہتا ہےجس پر عدالت نے درخواست گزار کو عمرہ ادائیگی کی اجازت دے دی ۔

- Advertisement -

وکیل درخواست گزار نے عدالت کو مزید بتایا کہ وزارت داخلہ کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا تھا کہ انکے موکل کا نام لسٹ میں شامل نہیں ہے،لیکن اب درخواست گزار کا نام پی سی ایل میں شامل کیا گیا ہے ،عدالت نے درخواست گزار کی استدعا پر وزارت داخلہ اور ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=569489

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں