23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںپشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا آئی ایس او سرٹیفیکیٹ حاصل کرنے کااپنا...

پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا آئی ایس او سرٹیفیکیٹ حاصل کرنے کااپنا اعزاز برقرار

- Advertisement -

پشاور۔ 11 اپریل (اے پی پی):بین الاقوامی ادارے نے سالانہ آڈٹ کے بعد پی آئی سی کی بہترین کارکردگی کے پیش نظر آئی ایس ۔او ۔کیو۔ایم۔ ایس 2025سرٹیفیکیٹ کو برقرار رکھا ۔یورپین فرم کی جانب سے دو روزہ آڈٹ کے دوران ہسپتال کے کوالٹی مینجمنٹ سسٹم اور تمام دستاویزات کو مکمل پایا گیا جبکہ آڈٹ کے دوران علاج معالجے کی بروقت اور معیاری فراہمی اور ہسپتال کی مینجمنٹ، مریضوں کی دیکھ بھال،طبی آلات، ملازمین کے حقوق کا بھی جائزہ لیا گیا جو اپنے معیار پر برقرار پائے گئے۔

ترجمان کے مطابق پی آئی سی کو بہترین خدمات اور بین الاقوامی معیار علاج پر سال 2022 میں پاکستان کے پہلے آئی ایس او سرٹیفائیڈ سرکاری ہسپتال کا اعزاز حاصل ہے۔ اس موقع پر پی آئی سی کے پی آئی سی کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر شاہکار احمد شاہ، میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر علی رضا اور ہسپتال کے ڈائریکٹر، قاضی سعد نے آئی ایس او سرٹیفیکیٹ برقرار رکھنے پر تمام عملے کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال کا آئی ایس او سٹینڈڑد کو قائم رکھنے میں تمام عملے کی دن رات کی انتھک محنت اور لگن شامل ہے جس کی بدولت پی آئی سی سے نہ صرف صوبے بلکہ پورے پاکستان کے امراض قلب کے مریض مستفید ہو رہے ہیں۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ ایک چھت تلے انٹرنیشنل معیار ک مطابق علاج معالجہ فراہم کرنا ہمارا مشن ہے جو جاری رہے گا ۔پشاور انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا افتتاح دسمبر 2020 میں ہوا تھا۔ خیبر پختونخوا کا یہ پہلا امراض قلب کا ہسپتال نہ صرف صوبے بلکہ ملک کے تمام مریضوں کو بہترین قومی اور بین الاقوامی معیار کی طبی دیکھ بھال فراہم کر رہا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=580662

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں