پشاور زلمی کے صدر اور سابق کپتان انضمام الحق کی لاہور قلندرز کے بیٹر عبداللہ شفیق کو بیٹنگ ٹپس

166
انضمام الحق
پی سی بی نے انضمام الحق کو قومی سلیکشن کمیٹی کا سربراہ مقرر کر دیا

کراچی۔1مارچ (اے پی پی):پاکستان سپرلیگ کی فرنچائزپشاور زلمی کے صدر اور سابق کپتان انضمام الحق نے لاہور قلندرز کے بیٹسمین عبداللہ شفیق کو بیٹنگ ٹپس دیتے ہوئے کہا کہ آپ بہت باصلاحیت بیٹسمین ہیں، میں نے آپ کو ٹیسٹ کرکٹ کھیلتے بھی دیکھا ہے۔

لاہور قلندرز سے بدھ کو یہاں جاری اعلامیہ کے مطابق انضمام نے کہا کہ آپ کے پاس قدرتی طور پر اچھی کرکٹ شاٹس کھیلنے کی صلاحیت ہے، ٹینس بال کو گیلا کر کے بیٹنگ کی مشکل پریکٹس کریں۔ انہوں نے کہا کہ خطرناک بیٹرز وہی ہیں جو اسٹرائیک بدلتے رہتے ہیں۔ انضمام الحق نے کہا کہ میں بھی بال گیلا کر کے بولرز کو کہتا تھا کہ اب مجھے آئوٹ کرو۔