33.2 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومضلعی خبریںپشاور شہر میں دو نئے ٹریفک پولیس سٹیشن قائم

پشاور شہر میں دو نئے ٹریفک پولیس سٹیشن قائم

- Advertisement -

پشاور۔ 22 اپریل (اے پی پی):سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے بڑھتی ہوئی آبادی کے تناسب سے پشاور میں مزید دو ٹریفک پولیس سٹیشنز قائم کئے ہیں چیف ٹریفک آفیسر ہارون رشید خان نے آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید اور سی سی پی او پشاور قاسم علی خان کو پشاور میں دو نئے ٹریفک پولیس سٹیشنز کے قیام کی ضرورت سے متعلق پروپوزل اور سمری ارسال کی تھی ۔آئی جی خیبر پختونخوا نے سمری منظور کرتے ہوئے چیف ٹریفک آفیسر ہارون رشید خان کو فوری طور پر اس سلسلہ میں کام شروع کرنے کی ہدایت ۔

چیف ٹریفک آفیسر نےپشاور کینٹ اور حیات آباد میں ٹریفک پولیس سٹیشن قائم کئے۔ واضح رہے کہ 1998ء میں آبادی کے تناسب سے ٹریفک لائن باچا خان چوک میں پولیس سٹیشن کا قیام عمل میں لایا گیا تھا جبکہ اب آبادی میں کافی اضافہ ہو رہا ہے اور چیف ٹریفک آفیسر نے سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے امور کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ قدم اٹھایا اس اقدام سے نہ صرف ادارہ کے امور کو نمٹانے میں آسانیاں ہوں گی بلکہ عملے کی مشکلات میں بھی کمی ہو گی اور مذکورہ بالا پولیس سٹیشنز میں ایس ایچ اوز کے عہدوں پر ترقی پانے والے افسران کی تعیناتی بھی کی جا سکے گی۔

- Advertisement -

چیف ٹریفک آفیسر ہارون رشید خان نے بتایا کہ ٹریفک پولیس سٹیشن حیات آباد کا عملہ حیات آباد، بورڈ،ناصر باغ اور دیگر علاقوں جبکہ ٹریفک پولیس سٹیشن کینٹ کا عملہ نوتھیہ، شفیع مارکیٹ، صدر اور دیگر علاقوں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران قبضے میں لیا جانے والا سامان مذکورہ پولیس سٹیشن میں رکھا جائے گا جبکہ نو پارکنگ زون کی خلاف ورزی کرنیوالی گاڑیوں کو بھی لفٹر کے ذریعے اٹھا کر مذکورہ پولیس سٹیشن میں کھڑا کیا جائے گا جس سے ٹریفک حکام کو آمد ورفت میں کسی قسم کی مشکلات درپیش نہیں ہوں گی اور عملے کا قیمتی وقت بھی ضائع نہیں ہو گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=585527

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں