پشاور میں راہزنی کی واردات ، طالب علم مزاحمت پر قتل

203

پشاور۔ 11 اکتوبر (اے پی پی):ایڈوردذ کالج پشاور کے طالب علم کوراہزنی واردات کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

اوور ہیڈ پل کے اوپر بطرف چرگانو چوک سٹوڈنٹ حسن طارق کو موٹرسائیکل سوار نے موبائل چھیننے کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے زخمی کر دیا جو ہسپتال لے جاتے ہوئے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔اطلاع ملتے ہی ایس پی محمد ارشد خان ، ڈی ایس پی کینٹ ہارون جدون خان ، ایس ایچ او تھانہ شرقی آصف ،

ایس ایچ او تھانہ غربی عبدالحمید اور تفتیشی افسران پر مشتمل خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہے،خصوصی ٹیمیں ملوث ملزمان کا سراغ لگانےکے لیے اطراف میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ حاصل کرنے کیساتھ ساتھ دیگر اہم شواہد اکٹھا کر رہے ہیں۔