پشاور پولیس نے شہریوں کو لوٹنے والے گروہ کے 2 ملزمان کو گرفتارکر لیا

165
گرفتار

پشاور۔ 09 اکتوبر (اے پی پی):پشاور پولیس نے کاروائی کرتے ہوئےشہریوں کو لوٹنےوالے گروہ کا سراغ لگا کر  2 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے ۔

ترجمان پشاور پولیس کے مطابق مدعی محمد سعید نے تھانہ رحمان بابا میں رقم چوری کرنے کی رپورٹ درج کی تھی، جس پر کاروائی کرتے ہوئےایس ایچ او تھانہ رحمان بابا یوسف شاہ اور تفتیشی ٹیم نے ٹیکسی کار میں سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے والے گینگ کا سراغ لگا کر2 ملزمان نیازمحمداوررزاق کو گرفتار کر لیاہے۔ گرفتار ملزمان پشاور کے علاقہ وڈپگہ اور دلہ زاک روڈ کے رہائشی ہیں ۔

جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران شہر کے مختلف شاہراہوں پر سادہ لوح افراد کو ٹارگٹ کرکے گاڑی میں بیٹھا کر لوٹنے کا اعتراف کر لیاہے۔ جن کے قبضے سے مسروقہ تین لاکھ85 ہزار روپے برآمد کر لئے گئے ہیں ۔ ملزمان سے مزید تفتیش جارہی ہے۔