پشین، سوراب اور منگچر کے علاقوں سے نادہندگان کے 10ٹرانسفارمرزعدم ادائیگی پر اُتاردئیے گئے،کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی

78
نادہندگان سے بقایاجات وصولی کے اہداف کو پوراکرنے کیلئے مزید محنت سے کام کریں،چیف ایگزیکٹوآفیسرکیسکو

کوئٹہ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی):وزارت توانائی(پاور ڈویژن) کی ہدایات پرکوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کی صوبہ بھرکے تمام آپریشن سرکلز میں بجلی چوروں اور نادہندگان کیخلاف کاروائیاں تیزی سے جاری ہے، کیسکوٹیمیں کارروائی کے دوران نادہندگان سے بقایاجات کی مدمیں ریکوری کے علاوہ بجلی چوروں کے کنکشنز بھی بلاتفریق منقطع کررہی ہیں،

اس سلسلے میں بدھ کے روز بھی صوبائی دارلحکومت کوئٹہ سمیت صوبہ کے تمام آپریشن سرکلز میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی جس کے دوران کوئٹہ شہرمیں مشرقی بائی پاس کے علاقہ میں 2موبائل ٹاورز کے میٹرز چیک کئے گئے جنہیں Slow ہونے پر 5لاکھ 17ہزارروپے جرمانہ کردئیے گئے اس کے علاوہ محمودہومز کے علاقہ میں ایم اینڈٹی کی ٹیم نے ایک تھری فیز واٹر سپلائی کنکشن کو Slow کرنے پر منقطع کردیا، کارروائی کے دوران سرکی روڈ، سیٹلائٹ ٹاون، سنہری مارکیٹ،مری آباد،جیل روڈ، نواں کلی،ائیرپورٹ روڈ،مغربی بائی پاس کے علاقوں سے 89 شنٹ اورٹیمپرڈمیٹروں کو اُتاردیا گیا ۔

علاوہ ازیں کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوں میں نادہندگان کے 82کنکشنز بلوں کی عدم ادائیگی پر منقطع کردئیے گئے،نادہندگان سے بقایاجات کی مدمیں 87لاکھ روپے کی ریکوری عمل میں لائی گئی جبکہ ڈٹیکشن کی مدمیں 24لاکھ 10ہزارروپے وصول کئے گئے۔کیسکوخضدارسرکل کی ٹیموں نے کارروائی کے دوران سوراب اور منگچر کے علاقوں سے نادہندگا ن کے 5ٹرانسفارمربلوں کی عدم ادا ئیگی پراُتاردئیے جبکہ 78نادہندگان کے کنکشنز بھی بلوں کی عدم ادائیگی پر منقطع کئے گئے۔ بقایاجات کی مدمیں نادہندگان سے26لاکھ روپے ریکوری جبکہ ڈٹیکشن کی مدمیں 4لاکھ10ہزارروپے وصول کئے گئے۔پشین سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے پشین اور اس سے ملحقہ علاقوں میں نادہندگان کے 5ٹرانسفارمرز بلوں کی عدم ادائیگی پر اُتارے جبکہ مختلف علاقوں سے نادہندگان کے36 کنکشنزبلوں کی عدم ادائیگی پر منقطع کردئیے گئے ،

پشین میں 3بجلی چوروں کے خلاف قانونی کارروائی کیلئے پولیس اسٹیشن میں درخواست جمع کرادی گئی ہے۔ اس دوران نادہندگان سے بقایاجات کی مد50لاکھ روپے جبکہ ڈٹیکشن کی مدمیں 3لاکھ40ہزارروپے بھی وصول کرلئے۔اسی طرح کیسکوسبی سرکل میں بھی کارروائی کے دوران نادہندگان کے57کنکشنزعدم ادائیگی پر منقطع کردئیے گئے نیز نادہندگان سے بقایاجات کی مدمیں 38لاکھ روپے کی ریکوری عمل میں لائی گئی جبکہ ڈٹیکشن کی مدمیں بھی 3لاکھ 25ہزارروپے وصول کئے گئے۔ اس کے علاوہ مکران سرکل میں بھی کیسکوٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے نادہندگان کے24کنکشنز بلوں کی عدم ادائیگی پر منقطع کرلئے گئے جبکہ نادہندگان سے بقایاجات کی مدمیں 36 لاکھ روپے کی ریکوری نیزڈٹیکشن کی مدمیں 87 ہزارروپے بھی وصول کئے گئے۔

علاوہ ازیں کیسکولورالائی سرکل کے مختلف علاقوں کارروائی کے دوران31نادہندگان کے کنکشنز بلوں کی عدم ادائیگی پر منقطع کردئیے گئے ،نیز سرکل کے مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران سے بقایاجات کی مدمیں 28لاکھ 10ہزارروپے کی ریکوری جبکہ ڈٹیکشن کی مدمیں 85ہزارروپے بھی وصول کئے گئے ،اسکے علاوہ لورالائی شہرمیں عدم ادائیگی پر نادہندگان کے 2ٹرانسفارمروں سے 11KVجمپرز کاٹ کر بجلی منقطع کردی گئی۔ واضح رہے کہ وزارت توانائی (پاور ڈویژن) کے احکامات پر کیسکو ٹیمیں بجلی چوروں اورنادہندگان کے خلاف بلاتفریق کارروائیاں کررہی ہے۔ لہٰذاکیسکونے اپنے تمام صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ بجلی کے بلوں کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ بقایاجات بھی اداکریں اور تمام صارفین بجلی کے غیر قانونی استعمال سے اجنتاب کریں اوربجلی چوروں کے خلاف قومی مہم میں کیسکوکا ساتھ دیں۔