34.2 C
Islamabad
جمعہ, جون 13, 2025
ہومعلاقائی خبریںپلاسٹک شاپر بیگ کے استعمال پر عائد پابندی پر عملدرآمد یقینی بنانے...

پلاسٹک شاپر بیگ کے استعمال پر عائد پابندی پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے ضلعی انتظامیہ سرگرم ہے، ڈپٹی کمشنرچنیوٹ

- Advertisement -

چنیوٹ۔ 08 جون (اے پی پی):ڈپٹی کمشنرچنیوٹ محمد آصف رضا نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں پلاسٹک شاپر بیگ کے استعمال پر عائد پابندی پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے ضلعی انتظامیہ کی تمام مشینری روزانہ کی بنیادپر سرگرم عمل ہے۔اسسٹنٹ کمشنرز،پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مارکیٹوں وبازاروں،بیکریز،مارٹس،فوڈ پوائنٹس پر موجود پولی تھین بیگز کی موجودگی پر ایکشن لیتے ہوئے سٹاک ضبط کررہے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ہر قسم کے پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی عائد ہے جس کی خلاف ورزی قطعا برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ انسپکشن کا عمل روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گا لہذا تمام تاجران /شہری کپڑے کے ماحول دوست بیگز ہی استعمال کریں تاکہ کارروائی کی نوبت نہ آئے۔ آخر میں ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا کا کہنا تھا کہ ماحول کو آلودہ ہونے سے بچانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں