اسلام آباد۔10جون (اے پی پی):وفاقی وزارت برائے قومی صحت نے پمز میں دل کے امراض کے شعبہ میں توسیع اور مریضوں کے علاج معالجہ کے منصوبہ کے لئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی ) کے تحت آئندہ مالی سال 26-2025 کے لئے900 ملین روپے کا بجٹ مختص کیا ہے ۔
منگل کو جاری پی ایس ڈی پی دستاویز کے مطابق منصوبہ پر مجموعی لاگت کا تخمینہ 6332.411 ملین روپے ہے۔ واضح رہے کہ آئندہ مالی سال کےلئے آئی ڈی ایس آر ایس منصوبہ کےلئے 900 ملین روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص کیا گیا ہے۔