23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںپنجاب آرٹس کونسل میں خطاطی ورکشاپ کا انعقاد

پنجاب آرٹس کونسل میں خطاطی ورکشاپ کا انعقاد

- Advertisement -

اسلام آباد۔21نومبر (اے پی پی):پنجاب آرٹس کونسل میں خانہ فرہنگ ایران کے اشتراک سے خطاطی کی ورکشاپ کا انقعاد کیا گیا۔ورکشاپ میں ایران کے مشہور خطاط سعید رضا کامرانی،خواجہ محمد حسین،شبیر احمد ضیا،محمد عظیم اقبال نے نوجوان خطاط کو تربیت فراہم کی۔

ورکشاپ میں آرٹس کونسل، راولپنڈی ویمن یونیورسٹی،فاطمہ جناح یونیورسٹی،نیشنل کالج آف آرٹس،راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کے 60 سے زائد طلبا وطالبات شریک ہوئے۔ورکشاپ کے اختتام پر تقریب تقسیم اسناد کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ ایران راولپنڈی ڈاکٹر مہدی طاہری تھے۔ ڈاکٹر مہدی طاہری کا کہنا تھا کہ پاکستان ایرا ن دو برادر اسلامی ممالک ہیں۔دونوں ممالک کی ثقافت میں ایک دوسرے سے ہم آہنگ ہیں۔

- Advertisement -

خطاطی ورکشاپ دونو ں ممالک کیلوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لائے گئی۔مستقبل قریب میں پنجاب آرٹس کونسل کے ساتھ مزید ثقافتی سرگرمیوں کا انقعاد کیا جائے گا۔ناہید منظور کا کہنا تھا کہ پنجاب آرٹس کونسل فن خطاطی کی ترقی کے لیے دن رات کوشا ں ہے۔ بطور ریزیڈنٹ ڈائریکٹر خطاطی کی درجنوں ورکشاپس کا انقعاد کیا۔آج کے نوجوانوں میں فن خطاطی سیکھنے کی جو لگن ہے وہ قابل ستائش ہے۔میں خانہ فرہنگ ایران کی شکر گزار ہوں کہ انہوں نے طلبا و طالبات کے لیے خطاط کو خصوصی طور پر ایران سے مدعو کیا۔ڈائریکٹر آرٹس کونسل سجاد حسین کا کہنا تھا کہ ایران فن تعمیر و خطاطی کے حوالے سے ہزاروں سال کی تاریخ رکھتا ہے جہاں پر دریافت ہونے والی قدیم عمارات اور دیواروں پر کندہ نوشتے اس کی دلیل ہے۔آرٹس کونسل خانہ فرہنگ ایران کے ساتھ مل دونوں ممالک کی ثقافت کر پروان چڑھانے کا عزم رکھتی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=527873

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں