28.8 C
Islamabad
اتوار, اپریل 27, 2025
ہومتجارتی خبریںپنجاب اسمبلی سے تھلیسیمیا کی روک کابل منظور ہونا تاریخی کامیابی ہے،میاں...

پنجاب اسمبلی سے تھلیسیمیا کی روک کابل منظور ہونا تاریخی کامیابی ہے،میاں بختاور تنویر شیخ

- Advertisement -

ملتان۔ 24 اپریل (اے پی پی):ایوانِ تجارت و صنعت ملتان کے صدر میاں بختاور تنویر شیخ نے کہاہے کہ پنجاب اسمبلی سے تھلیسیمیا کی روک تھام کے بل کی منظوری اہم سنگ میل ہے ، یہ پیش رفت طویل جدوجہد اوربہت سے اجلاسوں میں بحث مباحثوں کے بعد ممکن ہوئی ۔

انہوں نے کہاکہ بل کی منظوری اس جان لیوا موروثی بیماری کے پھیلاؤکو روکنے اور آنے والی نسلوں کو محفوظ بنانے کی طرف بڑا قدم ہے۔ان کا کہنا تھاکہ ملتان چیمبر کی جانب سے اس بل کی منظوری میں کلیدی کردار ادا کیا گیا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=587109

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں