اسلام آباد۔10فروری (اے پی پی):پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی ۔ 274 مظفر گڑھ ۔7 سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار محمد سبطین رضا 44 ہزار 560 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ۔
ریٹرننگ آفیسر / الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق آزاد امیدوار شہزاد رسول خان 37 ہزار 670 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ووٹ ڈالے جانے کی شرح 53.81 فیصد رہی۔