چنیوٹ۔ 12 جون (اے پی پی):پنجاب ایمرجنسی سروس ڈسٹرکٹ چنیوٹ کے زیر اہتمام دریائے چناب ٹی ڈی سی پی پوائنٹ دوسری پری فلڈ موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر چنیوٹ محمد آصف رضا نے دوسری پری فلڈ موک ایکسرسائز کا معائنہ کیا. اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر چنیوٹ میڈم طاہرہ خان اور دیگر اداروں کے ضلعی افسران بھی موجود تھے. فرضی مشقوں میں پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 سمیت محکمہ سول ڈیفنس، محکمہ صحت،محکمہ ایجوکیشن، محکمہ لائیو اسٹاک، محکمہ سوشل ویلفیئر، متعلقہ ادارے اور اس کے علاوہ ریسکیو سکاوٹس کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور موک ایکسرسائز میں حصہ لیا۔پنجاب ایمرجنسی سروس ڈسٹرکٹ چنیوٹ نے سیلاب جیسی آفت سے نبرد آزما ہونے کیلئے دریائے چناب ٹی ڈی سی پی پوائنٹ پر دوسری پری فلڈ موک ایکسرسائزکا انعقاد کیا
ان فرضی مشقوں کا مقصد سیلاب میں پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے، ان کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے، فلڈ آپریشن میں استعمال ہونے والے آلات کو چیک کرنے اور اداروں کے درمیان روابط کو بہتر کرنا تھا. ڈپٹی کمشنر چنیوٹ محمد آصف رضا نے انسیڈنٹ کمانڈر پوسٹ، ریسکیو ڈیزاسٹر کیمپ ،میڈیکل کیمپ سمیت دیگر کیمپوں کا معائنہ کیا اور سیلاب کے دوران ریسکیو اینڈ ریلیف کیلئے استعمال ہونے والے آلات کا جائزہ لیا. ریسکیورز نے ڈوبتے ہوئے لوگوں کو بچانے ،سیلاب میں پھنسے لوگوں کو بحفاظت باہر نکالنے، کشتی رانی ،ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے اور بروقت ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کرنے کا عملی مظاہرہ بھی کیا۔ محکمہ ہیلتھ، ایجوکیشن، سول ڈیفنس،سوشل ویلفیئر اور دیگر محکموں کی جانب سے ریلیف کیمپس لگائے گئے۔ریسکیو 1122 کی جانب سے ایمرجنسی کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا تا کہ ممکنہ سیلاب کی صورت میں لوگوں کی بہتر طور پر رہنمائی کی جا سکے. ڈپٹی کمشنر چنیوٹ محمد آصف رضا نے اداروں پر اطمینان کا اظہار کیا
کہ سیلابی صورتحال میں ہمارے اداروں کی تیاری مکمل ہے کامیاب فرضی مشقیں کرنے پر تمام ریسکیو آفیسرز، ریسکیو اہلکاروں اور ریسکیو محافظوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر میڈم طاہرہ خان نے ممکنہ سیلاب کے پیش نظر مکمل بریفنگ دی ان کا کہنا تھا کہ سیکرٹری پنجاب ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر (ستارہ امتیاز) کی ہدایات پر اب تک 289 گاؤں میں ایمرجنسی ریسپانس ٹیموں کو تربیت دی گئی ہے
جو کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر پنجاب ایمرجنسی سروس کے پہنچنے سے پہلے لوگوں کو مدد فراہم کر سکتے ہیں ایمرجنسی رسپانس ٹیمز میں 3000 سے زائد ریسکیو محافظوں کو تربیت دی جا چکی ہے. ان فرضی مشقوں کا مقصد پنجاب ایمرجنسی سروس ڈسٹرکٹ چنیوٹ کی تیاری حالت کو جانچنا تھا۔ انھوں نے بتایا کہ پنجاب ایمرجنسی سروس نے فلڈ سیزن 2024 کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=475271