پنجاب بھرمیں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1143ٹریفک حادثات ،07افراد جاں بحق،1180زخمی

Rescue

لاہور۔26اگست (اے پی پی):پنجاب بھرمیں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1143ٹریفک حادثات میں 07افراد جاں بحق1180زخمی ہوئے،ترجمان کے مطابق ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گز شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1143ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 597افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔583معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔

ان حادثات میں زیادہ تر تعداد71فیصدموٹر سائیکل حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کریں۔

ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 593ڈرائیورز،50کم عمرڈرائیور،436مسافراور158پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ279ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی درالحکومت284متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد 81حادثات میں 88متاثرین کے ساتھ دوسرے نمبر79حادثات میں 72متاثرین کے ساتھ ملتان تیسرے نمبرپررہا۔

واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1187متاثرین میں 967مرد اور220خواتین شامل ہیں ۔ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 1009موٹرسائیکل،69آٹو رکشے،120کاریں،19وین،14مسافربسیں،16ٹرک اور109دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔