لاہور۔14جون (اے پی پی):ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ کے مطابق پنجاب بھرمیں 1329ٹریفک حادثات میں 16افراد جاں بحق اور1588زخمی ہوئے ۔ترجمان ریسکیو کے مطابق گز شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1329ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 701افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ887معمولی زخمیوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں نے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کی۔
ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 867ڈرائیورز،60کم عمرڈرائیورز،616مسافراور121پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔ ترجمان کے مطابق231ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی دارالحکومت284متاثرین کے ساتھ پہلے، فیصل آباد93حادثات میں 118متاثرین کے ساتھ دوسر ے اور گوجرانوالہ 78حادثات میں 91متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔