لاہور۔27مئی (اے پی پی):پنجاب بھرمیں 1377ٹریفک حادثات میں 11افراد جاں بحق1629زخمی ہو گئے۔ ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گز شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1377ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 682افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ترجمان کے مطابق947معمولی زخمیوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں نے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کی۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (78فیصد)موٹر سائیکل حادثات کی ہے۔
ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 914ڈرائیوز،63کم عمرڈرائیور، 541مسافراور185پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ281ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی دارالحکومت357متاثرین کے ساتھ پہلے ملتان80حادثات میں 90متاثرین کے ساتھ دوسر ے، فیصل آباد 79حادثات میں 99متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔
رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1640متاثرین میں 1356مرد اور284خواتین شامل ہیں۔ان ٹریفک حادثات میں 1283موٹرسائیکل،82آٹورکشے،143کاریں،42وین،18مسافر بسیں،31ٹرک اور132دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=602104