23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںپنجاب بھر میں غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کی انخلا مہم...

پنجاب بھر میں غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کی انخلا مہم جاری

- Advertisement -

لاہور۔11اپریل (اے پی پی):پنجاب بھر میں غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کی انخلا مہم تیزی سے جاری ہے۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق لاہور سمیت صوبے بھر سے اب تک ڈی پورٹ کروائے گئے غیر قانونی مقیم باشندوں کی تعداد 8478 تک پہنچ گئی ہے۔ مہم کے دوران 9304 سے زائد غیر قانونی مقیم باشندوں کو ہولڈنگ سینٹرز پہنچایا جا چکا ہے،806 غیر قانونی مقیم افراد ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں، لاہور میں 5، صوبے بھر میں 46 ہولڈنگ سینٹرز قائم ہیں۔

آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ پاکستان دیگر ممالک کی طرح بین الاقوامی قوانین کے تحت ڈی پورٹیشن پالیسی پر عمل پیرا ہے، اے سی سی ہولڈرز سمیت 89 ہزار کے قریب غیر قانونی مقیم افراد کا تمام ڈیٹا موجود ہے،غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کو قبل از وقت ملک سے چلے جانے بارے آگاہ کیا گیا تھا۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ وفاقی حکومت، حساس ادارے، سپیشل برانچ اور سی ٹی ڈی غیر قانونی مقیم باشندوں کی انخلا مہم کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=580553

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں