22.1 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومشوبزپنجاب تھیٹر مقابلہ 2024 کے فاتح گروپ کو ملک کی تمام آرٹس...

پنجاب تھیٹر مقابلہ 2024 کے فاتح گروپ کو ملک کی تمام آرٹس کونسلز میں پرفارم کروانے کا فیصلہ

- Advertisement -

لاہور۔13مارچ (اے پی پی):پنجاب آرٹس کونسل کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے پنجاب تھیٹر مقابلہ 2024 کے فاتح گروپ کو ملک کی تمام صوبائی آرٹس آرٹس کونسلز میں پرفارم کروایا جائے گا۔

ایگزیکٹیو ڈائریکٹر سید بلال حیدر کا کہنا ہے کہ پنجاب کی ثقافت کی بین الصوبائی ترویج کے لئے کے فیملی تھیٹر کی بحالی ایک ناگزیر امر ہے۔جس مقصد کے لئے پنجاب میں پہلی بار نچلی سطح سے تھیٹر کے ٹیلنٹ کی تلاش کے لئے پہلی بار پنجاب تھیٹر مقابلہ 2024 منعقد کروایا گیا میں پنجاب بھر سے ایک سو کے قریب تھیٹر ٹیموں نے شرکت کی جن میں قاتح ٹیم کو وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے 5 لاکھ روپے انعام دیا۔

- Advertisement -

پنجاب کی ثقافت کی بین الصوبائی ترویج کے سلسلے میں تھیٹر مقابلہ 2024 کی فاتح ٹیم کو پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس سمیت تمام آرٹس کونسل میں پرفارم کروایا جائے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=447638

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں