پنجاب حکومت نے اپنی ایک سالہ کارکردگی کی رپورٹ جاری کر دی

19

لاہور۔16جون (اے پی پی):پنجاب حکومت نے اپنی ایک سالہ کارکردگی کی رپورٹ جاری کر دی۔رپورٹ کے مطابق امن و امان کی صورت حال کی بہتری کیلئے پنجاب حکومت نے اہم اقدامات کئے، دستک پروگرام، 19 اضلاع کو سیف سٹی بنانے کے پروگرام بھی جاری ہیں،ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں کیتھ لیبز قائم کیں اور سہولیات میں اضافہ کیا، موٹرویز کیلئے ایمبولینس سروس، مفت ادویات، ڈائلسز کارڈ جاری کیا گیا،شوگر کے مریضوں کیلئے انسولین کارڈ کا اجرا کیا گیا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ ایئرایمبولینس، نیوٹریشن اینڈ گروتھ پروگرام، اسکول میل پروگرام شروع کئے گئے، تعلیم کیلئے گزشتہ سال65 ہزار 500 ملین روپے کا بجٹ رکھا گیا تھا۔لاہور میں آٹزم اسکول، ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن کا آغاز کیا،طلبا کو لیپ ٹاپ اور اسکالرشپس دی گئیں، اسکولوں کو آوٹ سورس کرنے کا پروگرام دیا،پنجاب حکومت کی رپورٹ کے مطابق ویمن ڈویلپمنٹ کیلئے گزشتہ سال 1400 ملین روپے بجٹ میں رکھے گئے۔

پنک گیمز، ڈے کیئر سینٹر، دھی رانی پروگرام، سیف سٹی گرلز ہاسٹل قائم کیا گیا، ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن بھی قائم کیا گیا، ماحولیاتی آلودگی سے نمٹنے کیلئے مختلف اقدامات کئے، انوائرمنٹ پروٹیکشن فورس بنائی۔رپورٹ میں بتایاگیا کہ اپنی چھت اپنا گھر اسکیم، لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام، ستھرا پنجاب پروگرام شروع کئے گئے، کسان کارڈ، گرین ٹریکٹر، ٹیوب ویلوں کی سولرائیشن سمیت زراعت کی ترقی کیلئے مختلف اقدامات کیے، لائیو اسٹاک، انفراسٹرکچر، ٹرانسپورٹ، ای بسز، ای بائیکس جیسے اقدامات اٹھائے گئے۔رپورٹ کے مطابق نوازشریف آئی ٹی سٹی، گارمنٹ سٹی، آسان کاروبار فنانس پروگرام بھی شروع کیا۔پنجاب حکومت کی رپورٹ کے مطابق مفت سولر پینل اسکیم سمیت توانائی کے شعبے میں نمایاں اقدامات اٹھائے گئے،اس کے علاوہ جنگلات

وائلڈ لائف، فشریز، سوشل ویلفیئر، پاپولیشن ویلفیئر اور دیگر محکموں میں بھی نمایاں اقدامات کیے، کھیلوں، ثقافت، سیاحت کے فروغ کے لیے پنجاب حکومت نے نمایاں اقدامات کیے ۔