37.7 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومزرعی خبریںپنجاب سیڈ کارپوریشن نے برسیم کا تصدیق شدہ بیج تمام مارکیٹنگ سنٹرز...

پنجاب سیڈ کارپوریشن نے برسیم کا تصدیق شدہ بیج تمام مارکیٹنگ سنٹرز اور رجسٹرڈ ڈیلرز کو فراہم کر دیا

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 30 اکتوبر (اے پی پی):پنجاب سیڈ کارپوریشن نے برسیم کا اعلیٰ معیار کا حامل تصدیق شدہ بیج فیصل آبا سمیت اپنے تمام مارکیٹنگ سنٹرز اور رجسٹرڈ ڈیلرز کو فراہم کر دیا ہے لہٰذا 10کلو گرام کی پیکنگ میں آئی ایس او سرٹیفائیڈ بیج کا تھیلا حکومت کے مقررہ نرخوں پرحاصل کیا جا سکتا ہے۔پنجاب سیڈ کارپوریشن فیصل آباد کے ترجمان نے بتایاکہ پنجاب سیڈ کارپوریشن کا تیار کردہ اعلیٰ معیار کا برسیم کا بیج فصلات کی بمپر کراپ کے حصول اور کاشتکاروں کی خوشحالی کا باعث ثابت ہو گا۔

انہوں نے بتایاکہ آئی ایس اوکے تحت عالمی معیار کی پہچان برسیم بیج فیڈرل سیڈ ز سرٹیفکیشن و رجسٹریشن ڈیپارٹمنٹ سے تصدیق شدہ ہونے کے علاوہ ارزاں نرخوں پر کارپوریشن کے تمام مراکز اور رجسٹرڈ ڈیلرز کے پاس وافر مقدار میں دستیاب ہے۔ انہوں نے بتایاکہ کاشتکار بھر پور فصل اور شاندار پیداوار کیلئے پنجاب سیڈ کارپوریشن کا تیار کردہ اعلیٰ کوالٹی کا برسیم کا بیج حاصل کرنے کیلئے فوری کارپوریشن کے تمام مارکیٹنگ سنٹرز اور رجسٹرڈ ڈیلرز سے رابطہ کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ بیج فیصل آباد کے علاوہ لاہور، ڈی جی خان، ملتان، ساہیوال، لیہ، فتح جنگ، گوجرانوالہ، رحیم یار خاں، پیلاں،سرگودھا، جھنگ، خانیوال اور لودھراں میں بھی سیڈ کارپوریشن کے مراکز سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر کاشتکاروں کو کسی قسم کی مشکل یا پریشانی کا سامنا ہو تووہ سیڈ کارپوریشن فیصل آباد کے فون نمبر 0345-7772787 پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ موسم ربیع کے چارہ جات کے بادشاہ برسیم کی کاشت اور مویشیوں میں استعمال سے دودھ و گوشت کی پیداوار میں بھر پور اضافہ کیاجاسکتاہے لہٰذا کاشتکار موسم ربیع کے دوران برسیم کی زیادہ سے زیادہ رقبہ پر کاشت یقینی بنائیں تاکہ سبز چارے کی ضرورت پوری کرنے کے ساتھ ساتھ گوشت و دودھ کی اچھی پیداوار بھی حاصل کی جاسکے۔ انہوں نے بتایاکہ برسیم کی4 سے 6 کٹائیوں میں 40 سے50ٹن فی ہیکٹر پیداوار حاصل ہوتی ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایاکہ برسیم میں کیلشیم اور وٹامنز کی بھاری مقدار پائی جاتی ہے جو جانوروں میں گوشت اور دودھ کی پیداوار بڑھانے میں معاون ہوتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ چونکہ برسیم کا تعلق پھلی دار اجناس سے ہے اسلئے قدرت نے اس میں موجود نائٹروجن کو فکس کرنے اور اپنی بھر پور افزائش کی شاندار صلاحیت رکھی ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ دوہری افادیت والی فصل ہے جو چارہ کے ساتھ ساتھ دوسری فصلوں کی پیداوار میں اضافہ کا باعث بھی بنتی ہے۔انہوں نے کہاکہ بعض علاقوں میں کراپنگ سسٹم زمینوں کی زرخیزی کم کر دیتاہے لہٰذا ایسے علاقوں میں برسیم کو کراپنگ سسٹم میں شامل کرکے چارے کی فصل حاصل کرنے کے علاوہ زمین کی زرخیزی بھی بڑھائی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس ضمن میں مزید رہنمائی کیلئے ماہرین زراعت کی خدمات سے بھی استفادہ کیا جاسکتاہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=518788

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں