23.8 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںپنجاب سے وطن واپسی کیلئے مزید 350 غیر قانونی مقیم افغان شہریوں...

پنجاب سے وطن واپسی کیلئے مزید 350 غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کو طورخم بارڈر پہنچادیا گیا

- Advertisement -

پشاور۔ 04 اپریل (اے پی پی):صوبہ پنجاب سے وطن واپسی کےلیے مزید 350 غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کو طورخم بارڈر پہنچادیا گیا ۔ محکمہ داخلہ و قبائلی امور خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پنجاب سے وطن واپسی کےلیے مزید 350 غیر قانونی مقیم افغان شہری طورخم پہنچ گئے ہیں

جن میں 155 کو گجرات جبکہ 195 کو سرگودھا سے طورخم بارڈر پہنچایا گیا۔ پنجاب حکومت کی جانب سے موصولہ اطلاعات کے مطابق کل فیصل آباد سے مزید 142 جبکہ حافظ آباد سے 31 غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کو وطن واپس بھیجنے کےلیے طورخم بارڈ پہنچایا جائے گا۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=578531

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں