- Advertisement -
فیصل آباد۔ 30 جنوری (اے پی پی):فیصل آباد کے شہریوں تک معیاری خوراک کی فراہمی کا مشن،ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر ڈپٹی ڈائریکٹر فیصل آباد عمار جاوید نے فوڈ سیفٹی ٹیموں کے ہمراہ ناکہ بندیاں لگاکررواں ماہ1720 دودھ بردار گاڑیوں اور 28 ڈیری یونٹس کی چیکنگ کی اس دوران3یونٹ بند، 2مقدمات درج، 5 لاکھ 50 ہزار سے زائد کے جرمانے کئے گئے۔8لاکھ45ہزار لٹر دودھ کی چیکنگ،1500لٹر ملاوٹی دودھ تلف کرایا۔سمندری روڈ، سدھار،کلیم شہیدکالونی،چک جھمرہ میں کارروائیاں کی گئیں۔ موقع پر کئے گئے ٹیسٹ ناقص پائے جانے پر کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔غیر معیاری اور ملاوٹی دودھ اور ڈیری اشیاء کی فروخت پر بھاری جرمانے عائد کئے گئے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=553937
- Advertisement -