پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں کے ذریعے رجسٹرڈ کیسز کی تفتیش کے حوالے سے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

96
Punjab Food Authority

ساہیوال۔ 21 اگست (اے پی پی):آر پی او ساہیوال محبوب رشید کی زیر صدارت ساہیوال ریجن پولیس کے افسران کی پیشہ ورانہ مہارتوں اور صلاحیتوں میں مزید بہتری کے لیے "پنجاب فوڈ اتھارٹی کی مقرر کردہ ٹیموں کے ذریعے رجسٹرڈ کیسز کی تفتیش کے حوالے سے ایک روزہ تربیتی پروگرام کا ریجنل ٹریننگ سینٹر آر پی او آفس ساہیوال میں انعقاد کیا گیا۔اس تربیتی سیشن میں منیر احمد فوڈ سیفٹی آفیسر، احمد سعید خان اسسٹنٹ ڈائریکٹر، لیگل پنجاب اتھارٹی ساہیوال نے پروگرام میں موجود پولیس افسران کو کھانے کی اشیاء میں ملاوٹ کے ذریعے ہونے والے واقعات اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کی مقرر کردہ ٹیموں کے ذریعے رجسٹرڈ کیسز کے موضوع پر لیکچر دیا۔ڈاکٹر حمیرا شفیع مخدوم چیف ٹیکسولوجسٹ، چغتائی ہیلتھ کیئر، لاہور نے "منشیات/زہر، کرائم سین انویسٹی گیشن” کے موضوع پر لیکچر دیا کہ ایسے کیسسز جن میں انسان کی زہر یا منشیات کے زیادہ استعمال کے بعد موت واقع ہوتی ہے ان کیسسز کو کون کون سے بنیادوں اصولوں کی مدد سے یکسئو کیا جاتا ہے۔آصف انوار، اے ڈی پی پی، پبلک پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ ساہیوال نے "پنجاب فوڈ اتھارٹی کے رجسٹرڈ کیسز میں پائے جانے والے نقائص/ کوتاہیوں پر کورس کے شرکاء کے لیے کیس فائل کی تیاری کے موضوع پر لیکچر دیا۔آر پی او محبوب رشید خود تربیتی پروگرام میں شامل ہوئے اور آخر میں تمام شرکا سے پروگرام کے موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔