Election day banner
16.2 C
Islamabad
منگل, دسمبر 10, 2024
ہومعلاقائی خبریںپنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں کارروائیاں جاری،چیکنگ کے...

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں کارروائیاں جاری،چیکنگ کے دوران متعدد فوڈ پوائنٹس پر جرمانے عائد

- Advertisement -

ڈیرہ غازی خان۔ 06 ستمبر (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں کارروائیاں جاری،چیکنگ کے دوران متعدد ہوٹلوں اور فوڈ پوائنٹس پر جرمانے عائد کر دیے گئے۔تفصیلات کے مطابق کوٹ ادو مظفرگڑھ میں 2 ہوٹلز کو گندے فریزر میں خوراک سٹور کرنے،ورکرز کے میڈیکل سرٹیفکیٹس نہ ہونے پر بھاری جرمانے عائد کر دیے گئے۔

اسی طرح جتوئی مظفرگڑھ میں ملک شاپ کو دودھ میں مردہ مکھیاں پائے جانے،خریدوفروخت کا کوئی ریکارڈ نہ ہونے پر 10 ہزارروپے جرمانہ عائد کیا گیا۔اس کے علاوہ کیٹل مارکیٹ راجن پور میں 3 مصالحہ جات پوائنٹس کو ملاوٹی اور کھلے مصالحے فروخت کرنے پر مالکان کو بہتری کے لیے ہدایات جاری کی گئیں۔

- Advertisement -

ٹیسٹ کے دوران مرچوں میں رنگ کی ملاوٹ پائی گئی۔مزید اعجاز سرور کالونی،نیو سبزی منڈی راجن پور میں 2 بیکریوں کو حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر 25 ہزارروپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔اس موقع پر ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ جہانگیر انور نے کہا کہ عوام کی صحت کے ساتھ کھلواڑ کرنے والوں کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی، شکایت کی صورت میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن 1223 پر مفت رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں