24 C
Islamabad
پیر, مارچ 10, 2025
ہومعلاقائی خبریںپنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈیرہ غازی ڈویژن میں کارروائیاں جاری، مضر صحت...

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈیرہ غازی ڈویژن میں کارروائیاں جاری، مضر صحت اشیاء خورد و نوش تلف

- Advertisement -

ڈیرہ غازی خان ۔ 09 مارچ (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈیرہ غازی ڈویژن میں کارروائیاں جاری ہیں،ناکہ بندی کے دوران 18 دودھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ،2 کے سیمپل فیل،2 ہوٹلز،بیکری،ملک شاپ اور کریانہ سٹور کو 2 لاکھ روپے کے جرمانے عائد،1800 لٹر ملاوٹی دودھ،2400 ساشے گٹکا تلف کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر آپریشنز شہزاد مگسی کی سربراہی میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے تونسہ بیراج،کیپکو روڈ پر دودھ بردار گاڑیوں سمیت کئی فوڈ پوائنٹس کا معائنہ کیا۔

بدبودار گوشت کی موجودگی پائے جانے پر 2 ہوٹلز کو 80 ہزارروپے کے جرمانے عائد کر دیے گئے۔اسی طرح مضر صحت برفی رکھنے پر بیکری یونٹ کو 50 ہزارروپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔اس کے علاوہ کریانہ سٹور کو ممنوعہ چائنہ نمک،گٹکا فروخت کرنے پر 50 ہزارروپے جرمانہ کیا گیا۔

- Advertisement -

مزید پانی ملا دودھ بیچنے پر ملک شاپ کو 20 ہزارروپے جرمانہ کر دیا گیا۔مزید برآں ملاوٹی دودھ سپلائی کرنے پر 2 دودھ بردار گاڑیوں میں موجود سینکڑوں لٹر دودھ تلف کردیا گیا۔اس موقع پر ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں سحر وافطار کے وقت ٹیمیں فیلڈ میں متحرک ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=570643

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں