24.9 C
Islamabad
منگل, اپریل 8, 2025
ہومعلاقائی خبریںپنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، ملزمان گرفتار ،گوشت برآمد

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، ملزمان گرفتار ،گوشت برآمد

- Advertisement -

سرگودھا 07 اپریل (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی نےعلیٰ الصبح ضلع بھکر کی تحصیل دریا خان کے قریب کارروائی کرتے ہوئے مردہ بھینس کا گوشت بنانے والے ملزمان کو پکڑ لیا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے یہ کاروائی پولیس کی مدد اور خفیہ کال موصول ہونے پر کی۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ویٹنری ڈاکٹر کے چیک کرنے پو معلوم ہوا کہ مرے ہوئے جانور کا گوشت فروخت کے لئے بنایا جا رہا ہے۔

ٹیم نے 420 کلو مردہ جانور کے گوشت کو ڈپمنگ سائٹ پر تلف کر دیا۔ فوڈ اتھارٹی نے بروقت کارروائی کر کے شہریوں کو حرام گوشت کھانے سے بچا لیا۔ رواں مہینے پنجاب فوڈ اتھارٹی بھکر نے مردہ جانوروں کے گوشت فروخت کرنے والوں کیخلاف دوسری بڑی کارروائی کی ہے۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے ملزمان کیخلاف تھانہ دریا خان میں ایف آئی آر درج کروا دی ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی شکایت کی صورت میں ہیلپ لائن 1223 پر رابطہ کریں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=579107

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں