لاہور۔3مئی (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے لاہور میں فوڈ پوائنٹس کی مسلسل چیکنگ جاری ہے ، ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے فیز 6میں گرینڈ آپریشن کر کے علی الصبح ناکہ بندی بھی کی۔ترجمان کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیموں نے14 ریسٹورنٹس اور سموسہ یونٹس کی چیکنگ کے دوران ناقص انتظامات پر 6 کو 2لاکھ 40ہزار کے جرمانے جبکہ علی الصبح ناکہ بندی کر کے 66ہزار 400 لٹر دودھ کی چیکنگ کی گئی اور 6ہزار لٹر ملاوٹی دودھ تلف کیا گیا۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا ناقابلِ استعمال آئل میں فرائنگ کرنے کی بنا پر ایکشن لیا گیا، ریسٹورنٹس میں صفائی کے ناقص انتظامات پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے، فوڈ ہینڈلرز کے میڈیکل اور ٹریننگ سرٹیفکیٹس بھی عدم موجود پائے گئے،اسی طرح سٹوریج ایریا میں حشرات کی بھرمار، غیر منظور شدہ لیبل موجود پائے گئے۔
ڈی جی فوڈاتھارٹی کا کہنا تھا کہ ناقص آئل میں تیار اشیاء کا استعمال معدہ جگر کو متاثر کرتا ہے، جعلسازی اور ملاوٹ کرنے والوں کیخلاف زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت کریک ڈائون جاری ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=592054