27.7 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومزرعی خبریںپنجاب میں شرمپ فارمنگ سے برآمدات میں سالانہ ایک ارب ڈالر اضافہ...

پنجاب میں شرمپ فارمنگ سے برآمدات میں سالانہ ایک ارب ڈالر اضافہ کیا جا سکتا ہے ، جامعہ زرعیہ فیصل آباد

- Advertisement -

اسلام آباد۔7اکتوبر (اے پی پی):پنجاب میں شرمپ فارمنگ سے برآمدات میں سالانہ ایک ارب ڈالر اضافہ کیا جا سکتا ہے ۔ جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر وقار احمد اور خالد وٹو نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ شرمپ کی بین الاقوامی مارکیٹ کا موجودہ حجم 40 ارب ڈالر سالانہ ہے جبکہ پاکستان شرمپ کی برآمدات سے تقریباً 80 ملین ڈالر کا سالانہ زرمبادلہ حاصل کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے 100 ایکڑ رقبہ پر شرمپ فارمنگ کے پائلٹ پروجیکٹ سے پاکستان کے زرعی شعبہ میں نمایاں تبدیلیاں رونما ہونگی ۔

انہوں نے کہا کہ شرمپ کی عالمی منڈی کا سالانہ حجم 40 ارب ڈالر ہے جبکہ پاکستان کی موجودہ برآمدات تقریباً 80 ملین ڈالرسالانہ ہیں۔ منصوبہ کی تکمیل سے برآمدات میں سالانہ ایک ارب ڈالر کا اضافہ کیا جا سکتا ہے ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں ایکوا کلچر کے فروغ سے نا صرف زرعی شعبہ کی کارکردگی میں اضافہ ہوگا بلکہ روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے اور معاشی خوشحالی میں میں مدد ملے گی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں نا صرف پنجاب بلکہ بلوچستان اور سندھ کے ساحلی علاقے بھی مچھلی کی پیداوار کیلئے موزوں ہیں ۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=509220

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں