پنجاب میں لوکاٹ کی سالانہ 4414 ٹن پیداوار ہے

332

اسلام آباد ۔ 18 فروری (اے پی پی) پنجاب میں لوکاٹ کے باغات کا رقبہ 814 ہیکڑ ہے جس سے سالانہ 4414 ٹن پیداوار حاصل ہوتی ہے۔ لوکاٹ ایک سدا بہار پھلدار پودا ہے جو خیبر پختونخواہ اور پنجاب میں کاشت کیا جاتا ہے۔ زرعی ماہرین نے کہا ہے کہ پنجاب اور خیبر پختونخواہ کی راولپنڈی، مردان، پشاور اور ہزارہ ڈویژنز لوکاٹ کی کاشت کیلئے انتہائی موزوں ہیں جہاں پر لوکاٹ کے باعث میں اضافہ سے اس کی پیداوار میں نمایاں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔