پنجاب میں کسی کو بھی اپنے اداروں اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کی تضحیک یا دھمکیاں دینے کی اجازت نہیں دیں گے،محسن نقوی

94
Federal Interior Minister
Federal Interior Minister

لاہور۔7مئی (اے پی پی):نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ ہم پنجاب میں کسی کو بھی اپنے اداروں اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کی تضحیک یا دھمکیاں دینے کی اجازت نہیں دیں گے۔

ذمہ دار پاکستانی شہریوں کی حیثیت سے ایسے عناصر کی شدید مذمت کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے اور یہ عناصر دراصل پاکستان کے دشمنوں کو فائدہ پہنچا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں یقین دلاتا ہوں کہ قانون اپنا راستہ خود اختیار کرے گا اور شرپسندوں کو قانون کے مطابق جوابدہ ہونا پڑے گا۔