پنجاب وعلامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے مابین تعلیم و تحقیق میں تعاون کے فروغ کیلئے معاہدہ

119
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اور روسی سفارتخانے کے اشتراک سے علمی و ثقافتی تقریب کا انعقاد

لاہور۔27جنوری (اے پی پی):پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف پنجابی اینڈ کلچرل سٹڈیز اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سنٹر فار لینگویجز اینڈ ٹرانسلیشنزسٹڈیز کے درمیان تعلیم و تحقیق میں تعاون کو فروغ دینے کیلئے معاہدہ طے پا گیا۔

ترجمان کے مطابق اس سلسلہ میں وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی کے آفس میں مفاہمتی یاداشت پر دستخط کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پروائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود،وائس چانسلرعلامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ڈاکٹر ناصر محمود، ڈین فیکلٹی آف اورینٹل لرننگ پروفیسر ڈاکٹر غلام معین الدین نظامی،ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف پنجابی اینڈ کلچرل سٹڈیز پروفیسر ڈاکٹر نبیلہ رحمن ودیگر نے شرکت کی۔معاہدے کے مطابق دونوں ادارے اساتذہ و طلبہ کے تعلیمی تجربات کو تقویت دینے کے لیے مختلف شعبوں میں تعاون کریں گے۔

دونوں ادارے مشترکہ طور پر تحقیقی منصوبوں، سیمینارز، کانفرنسوں، ورکشاپس، پبلیکیشنز، فیکلٹی اور طلبہ کی سہولت کے لیے ڈیٹاکے تبادلے پر کام کریں گی۔ وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود نے دونوں اداروں کو مبارکبادپیش اور امید ظاہر کی کہ ایم او یو کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔