12.7 C
Islamabad
منگل, مارچ 4, 2025
ہومعلاقائی خبریںپنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ نے5 ترقیاتی سکیموں کیلئے 21ارب 29کروڑ روپے سے...

پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ نے5 ترقیاتی سکیموں کیلئے 21ارب 29کروڑ روپے سے زائد فنڈز کی منظوری

- Advertisement -

لاہور۔4مارچ (اے پی پی):پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 2024-25 کے صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے 68 ویں اجلاس میں مختلف ڈویلپمنٹ سیکٹرز کی 5 ترقیاتی سکیموں کے لیے مجموعی طور پر 21 ارب 29کروڑ 28لاکھ 47ہزار روپے کے فنڈز کی منظوری دی۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ بیرسٹر نبیل احمد اعوان نے کی۔

صوبائی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں ترقیاتی بورڈ کی جانب سے جن سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں راولپنڈی میں اربن بس ڈپو اور منسلک انفراسٹرکچر کی تعمیر کیلئے 1 ارب 58کروڑ 12لاکھ 22 ہزار روپے، مینارٹی ڈیویلپمنٹ فنڈ کیلئے 2 ارب 10کروڑ روپے، سنٹرل پنجاب میں نارن فارمل ایجوکیشن منصوبہ (ترمیمی )کیلئے 4 ارب 75کروڑ 71لاکھ 98ہزار روپے، جنوبی پنجاب میں نارن فارمل ایجوکیشن منصوبہ(ترمیمی) کیلئے 7ارب 55کروڑ 52لاکھ 87ہزار روپے اور نارتھ پنجاب میں نارن فارمل ایجوکیشن منصوبہ ترمیمی کیلئے 5ارب 29کروڑ 91لاکھ 40ہزار روپے شامل ہیں۔

- Advertisement -

اجلاس میں صوبائی سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ ڈاکٹر آصف طفیل سمیت چیف اکانومسٹ محمد مسعود انور، متعلقہ سیکرٹریز، محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=568580

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں