لاہور۔19فروری (اے پی پی):آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سنگین بیماریوں کا شکار ملازمین اور ان کے اہل خانہ کے علاج معالجے کےلئے مزید 32 لاکھ 70 ہزار روپے فنڈز جاری کر دیئے۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اے ایس آئی غلام شبیر عباس، ہیڈ کانسٹیبل، کانسٹیبل منور حسین کو علاج معالجے کے لئے 5 لاکھ روپے فی کس فنڈز کانسٹیبل راشد فاروق، کانسٹیبل طارق محمود کو علاج معالجے کےلئے مجموعی طور پر 6 لاکھ 20 ہزار روپے اسی طرح سب انسپکٹر رئیس شہزاد، کانسٹیبل عبیداللہ کو علاج معالجے کےلئے ڈھائی لاکھ روپے سب انسپکٹر محمد عمران، سب انسپکٹر محمد اشرف، ریٹائرڈ اے ایس آئی مسعود خان، ڈرائیور کانسٹیبل محمد رمضان کو علاج کےلئے ایک لاکھ روپے ریٹائرڈ سب انسپکٹر محمد علی، اے ایس آئی امجد علی، مرحوم اے ایس آئی محمد خالد کی بیوہ کو علاج معالجے کےلئے مجموعی طور پر 2 لاکھ روپے دئیے گئے۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب نے میڈیکل فنانشل اسسٹنس کمیٹی کی سکروٹنی کے بعد فنڈ اجرا کی منظوری دی اور مختلف اداروں کے ساتھ ایم او یوز کے تحت بھی ملازمین کو علاج معالجے کی جدید سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=563140